• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دوحہ عالمی کتب میلے میں پانڈا تھیم پر مبنی زون توجہ کا مرکز بن گیاتازترین

June 13, 2023

دوحہ (شِنہوا) دوحہ نمائش اور کنونشن مرکز میں جاری 32 ویں دوحہ عالمی کتب میلے میں قائم پانڈا تھیم پر مبنی انٹرایکٹو زون سیاحوں خاص کر بچوں کے ساتھ خاندانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انٹرایکٹو زون عملے کے ایک رکن عواض  نے شِنہوا سے بات چیت میں کہا کہ ہماری سہولت بنیادی طورپرچھوٹے بچوں والے خاندانوں کے لئے ڈیزائن کردہ ہے۔ اس لئے ہم نے پینٹنگ سرگرمیوں اور ملٹی میڈیا انٹرایکٹو تجربات کا انتظام کیا ہے تاکہ انہیں پانڈا بارے جاننے میں مدد مل سکے۔

چین اور مشرق وسطیٰ کے خطے کے درمیان پہلے دیوہیکل پانڈا تعاون پروگرام کے تحت دو دیوہیکل پانڈا، 3 سالہ مادہ سی ہائی اور 4 سالہ نر جنگ جنگ گزشتہ برس اکتوبر میں دوحہ پہنچے تھے۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے ایک پانڈا مرکز میں پیدا ہونے والے یہ دونوں پانڈا اب قطری دارالحکومت سے 35 کلومیٹر دور الخور پارک کے پانڈا ہاؤس میں قیام پذیر ہیں ۔

قطر، دوحہ کے الخور پارک میں واقع پانڈا ہاؤس میں دیوہیکل پانڈا جنگ جنگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

اپنے 3 سالہ بچے کو پانڈا تھیم پر مبنی انٹرایکٹو زون میں لانے والے  والدین نے کتب میلے کے احاطے میں زون کے قیام پر حیرت کا اظہار کیا۔

ایک والد سعید نے بتایا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ کتب میلہ میں ایسی جگہ بھی ہوگی ۔ یہ چھوٹے بچوں کے لئے بہترین مقام ہے، ہم رواں ہفتے کے اختتام پر دیوہیکل پانڈا کو دیکھنے کے لئے پانڈا ہاؤس جانے کا پروگرام بنارہے تھے۔

قطر کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال 21 جون تک جاری رہنے والے دوحہ عالمی کتب میلے میں تقریباً 37 ممالک کے 500 ناشر شرکت کررہے ہیں۔