سٹاک ہوم (شِنہوا) فزیالوجی یا میڈیسن میں 2023 کا نوبل انعام دو سائنسدانوں کیٹلن کیریکو اور ڈریو ویس مین کو نیوکلیوسائیڈ بیس میں تبدیلیوں سے متعلق ان کی دریافت پر مشترکہ طورپردیا گیا ہے۔
نوبل کمیٹی کی جانب سے پیرکوجاری ایک بیان میں بتایاگیا کہ ان سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق نے بنیادی طور پر اس سوچ کو تبدیل کیا کہ ایم آر این اے کس طرح انسانی مدافعتی نظام کے ساتھ تعامل کرتا ہے،دونوں سائنسدانوں نے جدید دورمیں انسانی صحت کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک کے دوران ویکسین کی تیاری میں غیرمعمولی طور سے حصہ لیا۔
نوبل کمیٹی برائے فزیالوجی یا میڈیسن کے سیکرٹری تھامس پرلمن نے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں فاتحین کا اعلان کیا۔