• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

دنیاکوفطرت کےتحفظ کےلیے 'پیرس'طرزکامعاہدہ کرناہوگا:سربراہ ڈبلیوڈبلیو ایفتازترین

December 28, 2022

جنیوا/لندن(شِنہوا) تحفظ فطرت کےعالمی فنڈ( ڈبلیو ڈبلیو ایف)انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل مارکو لیمبرٹینی نے کہا ہے کہ کاپ 15 فطرت کے تحفظ  کے لیے 'پیرس' طرز کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا ایک تاریخی موقع ہے جس کا انسانیت کوایک طویل عرصے سے انتظار ہے۔

 ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سربراہ نےکینیڈا کے شہر مونٹریال میں اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع (سی بی ڈی)  کنونشن کے فریقین کی کانفرس کے15ویں اجلاس (کاپ 15)کے جاری دوسرے مرحلے سے پہلے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پوری دنیا کے لیے ہمارے پاس یہ ایک موقع ہے کہ  ہم حیاتیاتی تنوع کے نقصان کے بحران سے نمٹنے اور فطرت کے تحفظ  کے ایک عالمی منصوبے اور عالمی اہداف پر اتفاق رائے حاصل کریں ۔ لیمبرٹینی نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کے لائف سپورٹ سسٹم کو بچانے کے لیے ایک عالمی معاہدہ کریں  کیونکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی حالیہ پریس ریلیز کے مطابق  حیاتیاتی تنوع کا نقصان اور  خوراک کا عدم تحفظ  تیزی سے بڑھ رہا ہے اور فطرت انسانی تاریخ میں غیرمعمولی تیزی سے زوال پذیر ہے، جس کی 10 لاکھ انواع اب معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ  فطرت کا تحفظ نہ صرف فطرت کے لیے، بلکہ حقیقت میں  ہم سب کے لیے، ہمارے مستقبل کے لیے اور خاص طور پر موسمیاتی ایجنڈے کے لیے اہم ہے۔ یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ہم اسے ضائع نہیں کر سکتے۔