• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ کی آسٹریلیامیں تعمیرشروعتازترین

December 07, 2022

کینبرا (شِنہوا) آسٹریلیا کے علاقے آؤٹ بیک میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔

 

تین دہائیوں کے کام کے بعد، کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) نے گزشتہ روز مغربی آسٹریلیا (ڈبلیو اے) میں اسکوائر کلومیٹر ارے (ایس کے اے) کی تعمیر کا آغاز کیا۔ 16 ممالک کے مشترکہ تعاون سے تعمیر ہونے والی ایس کے اے ابتدائی طور پر دو دوربین اریز پر مشتمل ہو گی،جن میں سے ایس کے اے-لو مغربی آسٹریلیا میں جبکہ ایس کے اے- مڈ جنوبی افریقہ کے علاقے کارومیں تعمیر کی جائے گی،ان دونوں کا انتظام ایس کے آے آبزرویٹری (ایس کے اے او) کے پاس ہوگا۔

 

مکمل ہونے پر1لاکھ 30ہزار سے زیادہ اینٹینا کے ساتھ ایس کے اے - لوموجودہ تقابلی دوربینوں سے 135 گنا زیادہ تیزی سے آسمان کا نقشہ بناسکے گی۔

 

ایس کے اے سے ماہرین فلکیات کائنات کی ابتدائی تاریخ کو دیکھ سکیں گے جب ستارے اور کہکشائیں پہلی بار وجود میں آئی تھیں۔