• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا کا پہلا جوہری توانائی اجلاس برسلز میں شروع ہوگیاتازترین

March 22, 2024

برسلز(شِنہوا) دنیا کی پہلی جوہری توانائی سمٹ برسلز میں شروع ہوگئی،جس میں معدنی ایندھن کے استعمال کو کم کرنے، توانائی کے موثر استعمال اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں جوہری توانائی کے کردار کواجاگر کیا جا رہاہے۔

جوہری توانائی کے حوالے سے ابتک ہونے والی اس پہلی کانفرنس میں 30 سے زائد ممالک شریک ہیں، جن میں سربراہان مملکت، حکومتی رہنما، سینئر نمائندوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فتح بیرول نے کانفرنس سے قبل جوہری توانائی کے ناگزیر کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی کی حمایت کے بغیر، ہمارے پاس وقت پرموسمیاتی  اہداف تک پہنچنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔  بین الاقوامی جوہری انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جوہری توانائی اس وقت ایک چوتھائی صاف توانائی فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی کہ جوہری توانائی کو محفوظ اور عدم پھیلاؤ کے طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔