• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا کے181 ممالک کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں:نائب وزیر خارجہتازترین

October 20, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشونے گزشتہ دہائی کے دوران ملک کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 181 ممالک کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں، جو دس سال پہلے 172 تھے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جاری 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ما نے کہا کہ چین کی اب تک دنیا بھرکے ممالک اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ قائم شراکت داریوں کی تعداد بھی ایک دہائی قبل 41 سے بڑھ کر 113 ہو گئی ہے۔ ما نے کہا کہ نئے دورکے لیے چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام میں پیش رفت کی گئی ، چین-امریکہ تعلقات میں  تعاون کے لیے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور سب کے لیے مفاد کے تین اصول تجویز کیے گئے جبکہ امن، ترقی، اصلاحات اور تہذیب کے لیے چین-یورپی یونین شراکت داری کے لیے آواز اٹھائی گئی۔اس کے علاوہ چین نے پڑوسی ممالک سے اسٹریٹجک تعاون کو بھی مستحکم کیا اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اتحاد اور قریبی تعاون کا راستہ اختیار کیا۔

ما نے کہا کہ اس عمل میں ملک کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اب نو ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں جن کے اس سے پہلے چینی تائیوان کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات" تھے۔