بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 18 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ17 لاکھ 2 ہزار 606 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ56 لاکھ 53 ہزار 526 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 34 ہزار 188 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ 76 ہزار 991 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 68 ہزار 833، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 356، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار466 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 48 ہزار 935 اور جاپان میں 2 کروڑ 6 لاکھ 29 ہزار 606 مصدقہ کیسز ہیں۔