بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ 14 لاکھ 18 ہزار 302 ہوگئی ہے۔
جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنسز و انجینئرنگ کی جانب سے ہفتہ کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 56 لاکھ 45 ہزار 794 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔
بھارت 4 کروڑ 45 لاکھ 28 ہزار 524 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ 76 ہزار 991 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔
برازیل 3 کروڑ 45لاکھ 68 ہزار 833 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 355 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جنوبی کوریا 2 کروڑ 43 لاکھ 59 ہزار 702 مصدقہ کیسز کےساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
برطانیہ 2 کروڑ 38لاکھ 3 ہزار 311 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 21 لاکھ 31 ہزار 785 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ جاپان 2 کروڑ 5 لاکھ 58 ہزار 655 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔