• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا بھر میں چینی موسم بہار تہوار پر مبنی تقریبات کا انعقاد کیا جا ئے گاتازترین

December 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں آمدہ سال 2023 کے دوران چینی قمری سال نو کو منانے کے موضوع  پر مبنی تقریبات کا ایک سلسلہ جلد ہی منعقد ہو گا۔

ایک میڈیا کانفرنس کے مطابق چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت (ایم سی ٹی ) اور چائنہ انٹرنیشنل کلچر ایسوسی ایشن کے تحت مشترکہ طور پر منعقدہ تقریبات میں اس  موضوع پر مبنی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کے علاوہ دیگر تقریبات، میلے اور نمائشیں شامل ہوں گی۔ چینی پیانو نواز  لانگ لانگ ثقافتی سفیر کے طور پر کام کریں گے۔

وزارت ثقافت اور سیاحت کے عہدیدار گاؤ ژینگ نے کہا  ہے کہ امریکہ کے فلاڈیلفیا اور نیویارک شہر میں اس موضوع پر مبنی  کنسرٹ 6 سے 7 جنوری تک  منعقد ہوں گے، اور 14 جنوری کو ایک شاندار کنسرٹ کی نشریات عالمی سامعین تک پہنچائی جائیں گی۔

اس میڈیا کانفرنس  کے دوران تقریبات کے لیے ماسکوٹس کی نقاب کشائی بھی کی گئی جو کہ مرکزی  اکیڈمی برائے فنون لطیفہ نے ڈیزائن کیے ہیں۔

ان میں چینی ثقافتی عناصر جیسا کہ خوش قسمتی کے بیگز کی تصاویر اور چینی روایتی منطقہ البروج سے خرگوش شامل ہیں۔