دمشق(شِنہوا) اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کو شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں کئی مقامات پر فضائی حملہ کیا، جس سے مالی نقصان ہواہے۔
شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کچھ حملہ آور میزائلوں کو روکا جس سے مزید نقصان کو روکاگیا۔ بیان کے مطابق حملہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے کیا گیا۔ عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ حملہ دمشق کے جنوب میں دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیا گیا۔