• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

دہلی مارچ کے 100 دن مکمل ہونے پربھارتی کسانوں کامطالبات کے حق میں احتجاجتازترین

May 23, 2024

نئی دہلی(شِنہوا)  بھارتی کسانوں کےاپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کو100دن مکمل ہوگئے،احتجاجی کسانوں نےوفاقی حکومت سے مطالبات منوانے کے لیے شمالی ریاست ہریانہ کی سرحد کے قریب شمبھو اور خانوری کے سرحدی پوائنٹس پر احتجاج کیا۔

رواں  سال 13 فروری کو ہزاروں کسانوں نے دو درجن سے زیادہ فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت کے تعین سمیت دیگر مطالبات کے لیے ٹریکٹروں پر دہلی مارچ کا آغاز کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے  مارچ کو روکنے کے بعد سے اب تک کسان  شمبھو اور خانوری کے سرحدی مقامات پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔  احتجاج کے 100 ویں دن کے موقع پر کسانوں کا یہ اجتماع ایسے موقع پر ہورہا ہے جب پنجاب کے شہر پٹیالہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی ریلی میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق احتجاج میں شریک کچھ کسانوں نے مودی کی ریلی کے مقام کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے۔

دریں اثنا، حکام نے پٹیالہ میں سرکاری فورسز کو تعینات اور پٹیالہ  کی جانب جانے والی سڑکوں پر 10 مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔