• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

دہلی جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع جھوٹ نکلیتازترین

October 14, 2022

نئی دہلی (شِنہوا) نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی ایجنسوں کو ماسکو سے آنے والی پروازکے اندر بم کی موجودگی کی دھمکی موصول ہو نے پر  ہلچل مچ گئی۔

بعد ازاں معلوم ہواکہ یہ دھمکی جھوٹ وفریب پر مبنی تھی۔

سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک سینئر اہلکار نے اس واقعے  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ آپریشن کنٹرول سینٹر(اے او سی سی) کے ای میل آئی ڈی پر ای میل کے ذریعے یہ دھمکی موصول ہوئی تھی۔

ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکورٹی فراہم کر نے والے ادارے  کے اہلکار نے مزید کہا کہ ای میل بھیجنے والے کے مقام بارے معلوم کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں بھی ایئرپورٹ پہنچ گئی تھیں۔ دہلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوں ہی یہ پرواز نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت اتار لیا گیا اور فلائٹ کی مکمل تلاشی لی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ پرواز مقامی وقت کے مطابق  قبل از سحر  3 بجکر 20 منٹ  پر دہلی میں اتری تھی۔

بیان کے مطابق یہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تھا اور اس کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز نمبر ایس یو 232 میں 386 مسافراور عملے کے 16 ارکان سوار تھے۔

طیارے میں بم کی موجودگی کے حوالے سے ایک جعلی کال جمعرات کی رات 11 بج کر 15 منٹ پر موصول ہوئی تھی۔