تیانجن(شِنہوا) دنیا کے عظیم عجائبات میں سے دیوار چین پر130 سے زیادہ خفیہ دروازوں کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں جنہیں حالیہ دنوں میں سینٹی میٹر ریزولوشن کے قریب مسلسل شوٹنگ کے ذریعےمنظر عام پرلایا گیا ہے۔
دیوار چین کے دفاعی نظام پرتحقیق کرنے والی ایک ٹیم کے مطابق تصویرکے مزید تجزیے اور خفیہ دروازوں کے فیلڈ ٹرپ کی بنیاد پر، ٹیم نے معلوم کیا کہ ہرچھپا ہوا دروازہ مقامی ٹپوگرافی کے ساتھ انتہائی مطابقت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تاریخی طور پر یہ خفیہ راستے اسکاؤٹس کے گزرنے کے لیے تھے، جب کہ کچھ راستوں کو عظیم دیوار کے اندر اور باہر، یا قدیم زمانے میں تجارتی رابطوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ منگ عہد (1368-1644) سے متعلق کچھ سرکاری دستاویزات کے مطابق، خانہ بدوش قبائل کو شمال مغربی چنگھائی اور ہیٹاؤ کے درمیان مویشی چرانے کے لیے ایسے خفیہ دروازے استعمال کرنے کی اجازت تھی، یہ خطہ اس وقت وافر پانی اور گھاس کے وسائل سے مالا مال تھا۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ تیانجن یونیورسٹی کے پروفیسر ژانگ یوکون نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ان راستوں کے استعمال کا ثبوت کچھ بڑے خفیہ دروازوں سے بھی ملتا ہے جن سے بیک وقت دوگھوڑے گزر سکتے تھے۔ ژانگ نے مزید کہا کہ یہ شواہد اس بات کو ثابت کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ عظیم دیوار مکمل طور پر بند نہیں بلکہ ایک ترتیب سے کھلی ہوئی ہے۔