• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

داعش نے شام میں حکومت کے حامی 3 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیاتازترین

August 15, 2023

دمشق(شِنہوا)شام کے وسطی صوبے حمص کے صحرائی علاقے میں داعش کے عسکریت پسندوں کےایک حملے میں منگل کی صبح  شامی حکومت کے حامی تین جنگجو مارے گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ حمص کے مشرقی دیہی علاقوں میں پالمیرا کے قریب ایک اسلحہ ڈپو پر داعش کے عسکریت پسندوں نے آدھی رات کے بعد حملہ کیا۔

 برطانیہ میں قائم  مبصرگروپ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ حکومت کے حامی 8 جنگجو شدید زخمی ہیں۔

یہ تازہ ترین حملہ شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں المیادین شہر کے صحرائی علاقے میں جمعہ کو ایک بس پر گھات لگا کر کیے گئے  اس حملے کے چند روز بعد کیا گیا ہے جس میں 35 شامی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔

جنگی مبصرگروپ نےمنگل کوکہاکہ شامی فوج نے شام کے صحرا میں  داعش کے ٹھکانوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔