• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

داعش نے کابل میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لیتازترین

December 28, 2022

کابل(شِنہوا)انتہا پسند گروہ داعش نے گزشتہ روز کابل کے ایک ہوٹل پر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

داعش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے 2 عسکریت پسندوں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا جہاں چینی سفارتکار اور کاروباری افراد اکثر آتے رہتے تھے۔ انہوں نے ہوٹل میں فائرنگ کی اور 2 بیگوں میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے دھماکے کیے۔

جنگی زخمیوں کو داخل کرنیوالے ہنگامی ہسپتال نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ حملے کے بعد 3 مردہ اور 18 زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

افغان دارالحکومت کے حکام نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 2 بجکر 30 منٹ(دوپہر 3 بجے پاکستانی وقت) پر ہوا اور ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگانے کے باعث 2 غیر ملکی زخمی ہو گئے ہیں، مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کلین اپ آپریشنز کے دوران 3 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔