• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چھونگ چھنگ میں اسمارٹ چائنہ ایکسپو کا آغاز، ذہانت پرمبنی ٹیکنالوجی توجہ کا مرکزتازترین

August 23, 2022

چھونگ چھونگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں اسمارٹ چائنہ ایکسپو 2022 شروع ہوگئی ہے جس میں اندرون اور بیرون ملک سے 500 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔ جو لوگوں کو اپنی جدید ترین ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی میں حاصل کامیابیوں کی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تین روزہ نمائش کا موضوع  اسمارٹ ٹیکنالوجی: بااختیار معیشت، بھرپور زندگی   ہے۔ اس میں 20 فورمز، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کا 120 سے زائد اجراء پر مبنی سرگرمیاں اور 10 مقابلے شامل ہیں۔ نمائش میں مجموعی طور پر 130 آن نمائش کے بوتھ اور 6 آف لائن نمائشی علاقے بنائے گئے ہیں۔ نمائش کنندگان 30 سے زائد شعبوں میں اپنی 1 ہزار 500 سے زائد ایپلیکشنز کی نمائش کریں گے جس میں ذہانت پر مبنی اشیاء سازی اور نقل وحمل شامل ہے۔ چھونگ چھنگ میں 2018 سے ہرسال منعقد ہونے والی یہ نمائش اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے بین الاقوامی تبادلے اور اسمارٹ صنعت میں عالمی تعاون کے فروغ کا پلیٹ فارم ہے۔