• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چھوٹی راک رین نے نیوزی لینڈ کے برڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیاتازترین

November 01, 2022

ویلنگٹن (شِنہوا) معدومیت کے خطرے سے دوچار چھوٹی الپائن راک رین پیواواؤ نے نیوزی لینڈ کا سال 2022 کا برڈ آف دی ایئر اعزاز جیت لیا ہے۔

تقریب کے منتظمین  نے اس فیصلے کا  اعلان کیا۔ سال کے  بہترین پرندوں کا  یہ مقابلہ نیوزی لینڈ کی جنگلی حیات کے تحفظ بارے  خود مختار تنظیم فاریسٹ اینڈ برڈ کے زیر اہتمام ہر سال منعقد کیا جاتا  ہے۔ اس کا مقصد  نیوزی لینڈ کے قدرتی پرندوں کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس تقریب نے  اندرون و بیرون ملک کافی توجہ حاصل کی ہے۔

 

نیوزی لینڈ ، ایک چھوٹی الپائن راک رین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

فاریسٹ اینڈ برڈ کی چیف ایگزیکٹیو نکولا توکی نے کہا کہ پیواواؤ کی جیت یہ ثابت کرتی ہے کہ نیوزی لینڈ کے لوگ اس چھپے ہوئے پرندے  سے محبت کرتے ہیں۔ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ نیوزی لینڈ کے لوگ اپنے کچھ غیرمعروف پروں والے ان ہمسایوں  کو جانتے ہیں اور خوش ہوتے  ہیں کہ یہ پرندے  کتنے زبردست ہیں۔

پیواواؤ کو ووٹ دینا ماحولیاتی اقدام  کے لیے ایک ووٹ ہے۔ نیوزی لینڈ کے واحد حقیقی پہاڑی  پرندے کے طور پر یہ چھوٹے رین پہلے ہی گرم درجہ حرارت کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔ یہ پرندے  چوہوں اور سٹوٹس جیسے شکاریوں کو بلندی پر چڑھنے اور اپنے پہاڑی گھروں  پر حملہ کرنے دیتے ہیں۔

 

نیوزی لینڈ میں لی گئی اس تصویر میں ایک چھوٹی الپائن راک رین  نظر آرہی ہے۔ (شِنہوا)

 

پیواواؤ ایک پیارا چھوٹا زیتون کی رنگ  کا پرندہ ہے جس کی چھوٹی سی دم اور لمبی ٹانگیں ہیں اور اس کا وزن میلو پف کے برابر ہوتا ہے۔ ان کی ٹانگیں برف کے جوتوں سے مشابہ ہوتی  ہیں جس میں  پتھروں اور برف پر گرفت کے لیے آنکڑوں جیسے لمبے ناخن ہوتے ہیں۔ راک رینز جنوبی الپس میں جھاڑیوں کے حد والے علاقے کے اوپر رہتی ہیں اور اڑنے کے بجائے چٹانوں کے درمیان پھدکتی رہتی  ہیں۔

ان پرندوں کی  قومی طور پر معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل  کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے اور انہیں معلوم شدہ شکاریوں جیسے سٹوٹس اور چوہوں سے خطرہ ہے جو ان کے گھونسلوں پر حملہ کرتے ہیں۔ راک رین نیوزی لینڈ کے لیے منفرد ایک قدیم رین نسب سے تعلق رکھنے والی دو زندہ نسلوں (ٹائٹی پونامو رائفل مین کے ساتھ) میں سے ایک ہے۔

 

نیوزی لینڈ میں لی گئی اس تصویر میں ایک چھوٹی الپائن راک رین  نظر آرہی ہے۔ (شِنہوا)