• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ ڈو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں شرکت کے لیے ترکیہ کا وفد جوش و خروش کے ساتھ روانہتازترین

July 25, 2023

استنبول(شِنہوا)چین میں چھنگ ڈو31ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں شرکت کے لیے ترکیہ کا پہلاوفد استنبول سےروانہ ہو گیا جس میں کھلاڑی اور کوچ شامل ہیں۔

ترک یونیورسٹی سپورٹس فیڈریشن کے صدر مہمت گونے نے شِنہوا کو بتایا کہ ترکیہ کے کھلاڑی چین کی شاندار ثقافتی اور تاریخی روایات کا تجربہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے چین کےبھرپوراورقدیم ثقافتی رسوم و رواج اورتاریخی ورثےکے بارے میں سیکھتے ہوئے چینی عوام کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ضروری ہے۔

 گونے نے مزید کہا کہ چین نے کھیلوں کے لیے اچھی تیاری کی ہے اوراعلیٰ ٹیکنالوجی اور ماحول دوست نظام کا استعمال کرتے ہوئے  بہترین سہولیات تعمیر کی ہیں۔

ترکیہ کے 155 کھلاڑی تائیکوانڈو، فینسنگ، تیر اندازی اور جمناسٹک میں کامیابی کی بڑی امیدوں کے ساتھ گیمز میں شرکت کریں گے۔

ترکیہ کی آرٹسٹک جمناسٹک ٹیم کے ہیڈ کوچ یلماز گوکتکن نے کہا کہ پانچ ترک اتھلیٹس جمناسٹ گیمز میں حصہ لیں گے۔

گوکتکن نے شِنہوا کو بتایاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں ترکیہ پہلی پانچ پوزیشنوں میں شامل ہو سکتا ہےتاہم یقیناً یہ مقابلہ ہے جہاں معمولی سی غلطی بھی ہار کا سبب بن سکتی ہے۔

کوچ نے مزید کہا کہ مقابلوں کے جوش و خروش کے علاوہ کھلاڑی چھنگ ڈومیں نمائش کے لیے جدید ہائی ٹیک مصنوعات کو دیکھنے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔