• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ دوگیمز:غیرملکی طالب علم ایتھلیٹس این ای ویزسیلف ڈرائیونگ بس کےسفرسے انتہائی متاثرتازترین

August 03, 2023

چھنگ دو (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت  چھنگ دو میں جاری 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران چھنگ دو یونیورسیڈ ویلج میں سیلف ڈرائیونگ بس میں سفر کرنا 23 سالہ ایان اسکرکی کے لیے ایک  انتہائی متاثر کن تجربہ تھا۔  امریکہ سے تعلق رکھنے والے جمناسٹ اسکرکی نے کہا کہ پورا تجربہ بہت ہی شاندار ہے اور یہ چین کی جدید ٹیکنالوجیزکوجاننے کا ایک بہترین موقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گیمز نے انہیں چین کے دورے اور یہاں  ملک کی تاریخ اور ثقافت کو جاننے  کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ کیوںکہ کھیلوں کے اس ایونٹ میں کچھ کم کاربن ٹیکنالوجیز پیش کی گئی ہیں، اس لیے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کا سیلف ڈرائیونگ کا تجربہ ایک قابل ذکر بات ہے۔ یونیورسیڈ ولیج میں، سیلف ڈرائیونگ کا سٹیشن طالب علم-ایتھلیٹس کے لیے سب سے زیادہ مقبول مقام بن گیا ہے، اور بہت سے ممالک جن میں پولینڈ، کروشیا، انڈیا، جنوبی افریقہ، نیدرلینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک کے ایتھلیٹس شامل ہیں سیلف ڈرائیونگ بس کا سفر کرنےآتے ہیں۔