• Dublin, United States
  • |
  • May, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی کھیلوں کو ملٹی اسپورٹس ایونٹ 2023 کی بہترین میڈیا سہولیات کا ایوارڈ مل گیاتازترین

April 30, 2024

سینٹ سوسانہ ، اسپین (شِنہوا) چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی کھیلوں کو انٹرنیشنل اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن نے 2023 میں منعقدہ ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں بہترین میڈیا سہولیات کا  ایوارڈ دیا ہے۔

چھنگ دو کی میڈیا سہولیات اور خدمات کو دنیا بھر کے صحافیوں نے انتہائی پسند کیا ، جس میں ہارڈ ویئر آلات سے لیکر خدمات کی فراہمی تک اعلیٰ معیار کو پیش کیا گیا ۔ نقل و حمل، رہائش، زبان کا ترجمہ، اور بروقت معلومات سمیت دیگر خدمات کو کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے بے حد سراہا تھا۔

بڈاپسٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کو سنگل اسپورٹس ایونٹ کیٹگری میں بہترین میڈیا سہولت کا ایوارڈ دیا گیا۔

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے ایک اسٹور میں 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا میسکوٹ رونگ باؤ فروخت کیا جارہا ہے ۔ (شِنہوا)

اےآئی پی ایس ایوارڈ کے 33 فاتحین کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ۔ان ایوارڈزمیں سے 24 کا تعلق 8 اہم سینئر کیٹیگریز سے تھا جبکہ نوجوان رپورٹرز کے لئے 3 ، تحقیقی رپورٹرز کے لئے 5 اور صحافت میں روشن مستقبل کا ایک ایوارڈ شامل تھا۔

سال 2023 کے ان ایوارڈز کے لئے 140 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار 887 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جو شرکت کے اعتبار سے ایک ریکارڈ ہے۔

اے آئی پی ایس کے صدر گیانی مرلو نے کہا کہ ان ایوارڈز کی اہمیت اور وقار واضح ہے اور یہ نہ صرف دنیا کے بہترین صحافیوں کے درمیان مقابلہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ ان کا معیار بھی بلند کرتا ہے جبکہ یہ  مشکل وقت کے دوران  دنیا بھر کے صحافیوں کی  حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔