• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز:چین میڈل ٹیبل میں سرفہرستتازترین

August 05, 2023

چھنگ دو(شِنہوا)چین نے چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں اپنے تیراکوں اور غوطہ خوروں کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت  جمعے کو 12مزید طلائی تمغے حاصل کر کے مجموعی طور 61 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر برتری برقرار رکھی ہوئی ہے۔

میزبان ملک چین کے تیراکوں نے تین طلائی تمغے جبکہ چینی غوطہ خوروں نے دو طلائی تمغے جیتے۔

خواتین کے 15 سو میٹر فری سٹائل کے فائنل میں فوکواکا ورلڈ چیمپیئن شپ کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی لی بِنگ جی نے 16 منٹ اور 18.48 سیکنڈ تک تیراکی کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

لی نے شِنہوا کو بتایا انہوں نے 15 سو میٹر فری سٹائل مقابلے کے لیے اپنی طاقت بچارکھی تھی۔

خواتین کے 4x200 میٹر فری سٹائل مقابلے کی ایوارڈ کی تقریب کے دوران چینی ٹیم کا انداز۔(شِنہوا)

خواتین کے 4x200 میٹر فری سٹائل مقابلے کے وسط تک چین عارضی طور پر سرفہرست جنوبی افریقہ سے 1.72 سیکنڈ پیچھے رہا  تاہم اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والی ژانگ یوفی نے مقابلے کے تیسرے مرحلے میں پیچھا کرتے ہوئے کھیل کا رخ موڑ دیا اور میزبان چین کی طرف سے سات منٹ اور 58.77 سیکنڈ میں مقابلہ جیت لیا۔

لی نے کہا کہ ہماری کارکردگی معمول کے مطابق رہی، مقابلے میں تھوڑا دباؤ میں تھا تاہم میں نتیجہ سے مطمئن ہوں۔

چین کے بریسٹ اسٹروک کے ماہر چھن ہائی یانگ مردوں کی 200 میٹر بریسٹ اسٹروک کا ٹائٹل دو منٹ 8.90 سیکنڈ میں جیت کر ایونٹ کے نئے ایف آئی ایس یو ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔