استنبول (شِنہوا) چین کے شہر چھنگ دو میں منعقدہ 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں میڈیا سوالات کے چینی زبان میں جواب دیتے ہوئے ایک ترک ووشو ایتھلیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
24 سالہ نصرت کیہان التونکیا نے شِنہوا کو ایک آن لائن انٹرویو میں بتایا کہ چین میں کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد وہ ایک مشہور شخصیت بن گئے۔
التونکیانے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی گیمز ولیج میں میڈیا کے افسران ویڈیو بنا رہے تھے جیسے ہی ہم ان کے قریب سے گزرے تو ان میں سے کسی ایک نے مجھ سے انگریزی میں سوال پوچھا، جس کےبعد ہم نے چینی زبان میں گفتگو کی۔ انہوں نے بعد میں ویڈیو کو ایڈٹ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔
التونکیانے کہا کہ جب وہ اگلے دن باہر گئے تو جس نے بھی اسے دیکھا وہ میرے ساتھ تصویر بنوانا اور میرا آٹوگراف لینا چاہتا تھا۔ یہ دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا۔
ترک کھلاڑی کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی چینی زبان میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 2 کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔