چھنگ دو(شِنہوا)چین کی تائیکوانڈو ایتھلیٹ لیانگ جیی نے نہ صرف 31ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں طلائی تمغہ جیتا بلکہ تمغہ دینے کی تقریب میں غیر متوقع طور پر اسے شادی کی پیشکش ہو گئی جس سے طلائی تمغے کے ساتھ انگوٹھی بھی مل گئی۔ لیانگ جیسے ہی اپنی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ایوارڈ تقریب کے بعد پوڈیم سے اتر رہی تھی،اس کا بوائے فرینڈ ہو منگڈا تصویر لینے کے بہانے آگے بڑھا اور تصویر کی بجائےغیر متوقع طور پر اس نے انگوٹھی پیش کردی۔
پُرجوش ہجوم کی تالیوں میں آنسوؤں کے ساتھ لیکن خوشی سے لبریز لیانگ نے ہو کو گلے لگایا اور "ہاں" کہتے ہوئے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔