• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں دوستی اور امن کا شاندارماحول ہے:ترک کھلاڑیتازترین

August 04, 2023

استنبول(شِنہوا) ترک کھیلوں کے وفد کے ارکان نے چھنگ دویونیورسٹی گیمز میں دوستی اور امن کے شاندارماحول کو سراہا ہے۔ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی اوزگے یلماز نے یونیورسیڈ میں ترک وفد کے استقبال کے بارے میں کہا کہ  سب سے پہلے، ہماری آمد پر بہت پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ چینی حکام اور رضاکاروں کے ساتھ قائم  ہونے والے تعلق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں  ہر کوئی دوستانہ اور مخلص ہے، اور سب بہت ملنسار ہیں، اور مجھے اس طرح کے خوبصورت ماحول کی توقع نہیں تھی۔ یلمازنے بتایا کہ ایتھلیٹس کے درمیان اچھی دوستی قائم ہوئی ہے جب بھی ہم مختلف ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں سے ملتے ہیں، ہم پنوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ہم ٹی شرٹس کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت فیوژن ہے۔ ترک کھلاڑی نے کہا کہ ہر کوئی اس لمحے کوہمیشہ کے لیےیادوں میں محفوظ کرنے  کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بہت سی سیلفییاں لےرہےہیں۔  گیمز میں چینی لوگوں کی بھرپور دلچسپی کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے اوزگے نے کہا کہ  انہوں نے پہلے کبھی اتنے تماشائیوں کے ساتھ میچ نہیں کھیلا۔ اور جب ہم باہر گئے تو ہر کسی نے کھلاڑیوں اور وفود کی ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کی۔