• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ دو ایف آئی ایس یوگیمز:کھلاڑیوں کے درمیان ثقافتی اور تجربات کے تبادلوں کا شاندارموقع بن گیاتازترین

August 08, 2023

چھنگ دو(شِنہوا) ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران منعقد ہونے والی ثقافتی تقریبات نے دنیا بھر کے طلباء کھلاڑیوں کوچینی ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب آںے کاموقع فراہم کیا،ان سرگرمیوں نےچھنگ دو کے بارے میں طلباء کھلاڑیوں پر دیرپا تاثرچھوڑاہے۔

چین کے جنوب مشرقی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں ایف آئی ایس یو گیمز کے دوران اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 500 فن پاروں پر مشتمل ایک آرٹ گالا چھنگ دو بینالے عوام کے لیے کھولا گیا ہے جو رواں سال نومبر تک جاری رہے گا۔

مختلف فن پاروں کو دیکھتے ہوئے، پولینڈ کی ایک ایتھلیٹ الیگزینڈراجیگلنسکا چینی خطاطی اور انگریزی حروف کے امتزاج پر مشتمل ایک فن پارےکی گرویدہ ہوگئیں۔

امریکہ  میں اپنے قیام کے دوران اس فن پارے کے مصور شو بنگ کا یہ  کام انگریزی حروف پر مشتمل ہے، جس کی شکل چینی خطاطی کے اسٹروک سے ملتی جلتی تھی۔

اس فن پارے کو ایک کمرے میں  رکھا گیا ہے جہاں سامعین کو برش سے چینی حروف لکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جو قدیم چین میں لکھنے کا ایک عام طریقہ تھا۔

انٹرایکٹو زون میں، جیگلنسکا نے کاغذ پرچینی میں "خرگوش" کا لفظ لکھا۔ "مسکراتے ہوئے جیگلنسکا نے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا کہ میں چینی کلینڈرمیں خرگوش کے سال میں پیدا ہوئی اور یہ سال میرے بروج کا سال ہے۔