سانتیاگو(شِنہوا) چلی کے جنوبی علاقے آئے سین میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
چلی کے سول ایروناٹکس ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثے میں پائلٹ سمیت طیارے میں سوار ساتوں افراد مارے گئے۔تحقیقات کے لیے تفتیش کاروں کی ٹیم کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خراب موسمی حالات میں حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
علاقائی صدارتی مندوب روڈریگو آرایا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے متعلقہ ماہرین کے ساتھ کمانڈ پوسٹ میں علاقائی پراسیکیوٹر کو تعینات کیا جارہا ہے۔