• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،سنکیانگ میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 4 کروڑ کلوواٹس سے زائد ہوگئیتازترین

January 09, 2023

ار مچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی توانائی کے مر کب  میں مسلسل بہتری ہورہی ہے۔ جنوری 2023 میں پہلی مرتبہ نئی توانائی سے بجلی کی تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت 4 کروڑ کلو واٹس سے زائد ہوگئی۔

ریاستی گرڈ سنکیانگ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق خطے میں نئی توانائی بجلی کی تنصیب شدہ صلاحیت بڑھ کر 4 کروڑ 70 لاکھ کلوواٹس ہوگئی ہے جو مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت کے 36.09 فیصد کے مساوی ہے۔

خاص کر ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت 2 کروڑ 61 لاکھ کلوواٹس تک پہنچ گئی جبکہ فوٹو وولٹک توانائی کی صلاحیت 1 کروڑ 45 لاکھ کلوواٹس ہوچکی ہے۔

سال 2022  کے دوران سنکیانگ میں نئی توانائی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 40 لاکھ کلو واٹس کا اضافہ ہوا جو 2021 کی نسبت 254.17 فیصد زائد ہے۔

سنکیانگ میں 2022  کے دوران نئی توانائی سے بجلی کی پیداوار 76.8 ارب کلو واٹ۔ آورز تھی جو خطے کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 20 فیصد بنتی ہے جبکہ نئی توانائی پیدا کرنے کی استعمال کی شرح 96.4 فیصد تک پہنچ گئی ۔