چین،سابق سینئر صوبائی قانون ساز رشوت کے الزام میں گرفتارتازترین
September 08, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین کی سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ(ایس پی پی) نے لیاؤننگ صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چئیرمین سن گو شیانگ کو رشوت لینے کے مبینہ الزام میں گرفتار کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ نے کہا ہے کہ قومی نگران کمیشن نےسن کے مقدمے کی تفتیش مکمل کرلی ہے اور اس کو استغاثہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
سن کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے نکال دیا گیا تھا اور ان کو اگست میں پارٹی نظم وضبط اورقوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پرسرکاری منصب سے برطرف کردیا گیا تھا ۔