• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔وسطی ایشیا تعاون کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنا رہا، عہدیدارتازترین

May 18, 2023

شی آن (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین۔وسطی ایشیا تعاون کسی تیسرے فریق کو نشانہ بناتا ہے نہ ہی کسی دوسرے نظام سے مقابلہ کرنے کی سوچ کا حامل ہے۔

یورپ۔وسطی ایشیا امور ڈیپارٹمنٹ کے نائب ڈائریکٹر جنرل یو جون نے چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس سے قبل شی آن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین اُن تمام اقدامات کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے جو خطے کے استحکام، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے کارآمد ہیں۔

یو نے مزید کہا کہ چین وسطی ایشیائی مما لک کے ساتھ ملکر چین۔ وسطی ایشیا میکانزم کو مسلسل مضبوط بنانے بارے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں 18 سے 19 مئی تک منعقد ہو گا۔