لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے۔
ایک دن قبل جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 99 تھی۔ تازہ رپورٹ کے مطابق 106 متاثرین میں سے صرف پانچ کی شناخت کی گئی ہے۔
کاؤنٹی کے مطابق اب تک تقریباً 32 فیصد علاقے میں تلاش کا کام کیا گیا ہے۔
ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کہا کہ تلاش کی کوششیں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔