• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین،مکاؤ میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاحت کی بحالیتازترین

October 09, 2022

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ (ایس اے آر) میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاحت کی بحالی ہوئی ہے ۔ اس کی بڑی وجہ خطے  میں وبائی مرض پر قابو پانے کی بہتر صورتحال اور تہوار کی تشہیرشدہ تقریبات ہیں۔

مکاؤ نے مین لینڈ کے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے جمعہ کواختتام پذیر ہونے والی ہفتہ بھر کی تعطیلات کے دوران کئی تقریبات کی حوصلہ افزائی کی ۔

 ان میں آتش بازی کا مظاہرہ ، مکاؤ گراں پری میوزیم میں نئے انٹرایکٹو آلات اور کمیونٹی ٹورز شامل ہیں۔

تعطیلات کے دوران شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ایک پانچ برس کے لڑکے یانگ یانگ نے اپنے والدین اور دادا ،دادی کے ساتھ مکاؤ کا سفر  کیا۔ 

تین نسلوں پر مشتمل اس خاندان نے مشہور مکاؤ سائنس سینٹر کے قریب ساحل سمندرپر آتش بازی کا شاندار نظارہ دیکھا ۔

 انہوں نے طویل ساحلی پٹی پر ہجوم کے ساتھ مل کر سمندر کے اوپر آتش بازی کے مظاہرے سے  لطف اٹھایا ۔

اس لڑکے کے والد نے کہا کہ ہم اس چھٹی کے دوران خاص طور پر تفریح اور خریداری کے لیے مکاؤ آئے تھے۔یہ سفر  شاندار رہا ہے ۔

مکاؤ حکومت کےسیاحتی دفتر کے اعدادوشمار کے مطابق تعطیلات کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد سیاح مکاؤ میں داخل ہوئے جن میں زیادہ تر کا تعلق مین لینڈ سےتھا ۔

 مکاؤ میں یکم اکتوبر کو چھٹی کے پہلے دن مجموعی طور  پر 37 ہزار سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو کہ رواں سال اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ یومیہ ریکارڈ ہے۔