• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔لاؤس ثقافتی تبادلہ کے فروغ میں موسیقی کا تربیتی پروگرام معاون رہا ہےتازترین

October 28, 2022

وینتیان (شِنہوا) موسیقی کے آن لائن تربیتی پروگرام اور چینی گیتوں کے مقابلے نے چین اور لاؤس کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا ہے۔

نغمے کا آن لائن تربیتی پروگرام لاؤس میں چین ثقافتی مرکز اور چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے درمیان تعاون کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس کی رجسٹریشن 11 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی۔

لاؤ کے 80 سے زائد شہریوں نے درخواستیں دیں جس سے میں 50 کا انتخاب لاؤس میں چینی ثقافتی مرکز نے کیا اور انہیں 17 اکتوبر سے تربیت دینا شروع کی گئی۔

آن لائن تربیت کے دوران شرکاء نے تلفظ، تال اور گیتوں کے دیگر امور کی تکنیک سیکھی، انہیں تربیت چینی موسیقاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن لی ڈونگ ہائی نے فراہم کی۔

چینی گیتوں کا مقابلہ لاؤ کے دارالحکومت وینتیان میں ہوا۔ جیوری نے کارکردگی کی بنیاد پر 50 زیرتربیت افراد میں 10 کا انتخاب فائل کے لئے کیا۔