• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی،امریکی سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کی موسم سرما میں موت کی وجہ دریافت کرلیتازترین

February 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین اور امریکہ کے سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کی موسم سرما میں موت کا سبب بننے والا  مالیکیولر میکانزم دریافت کیا ہے، اس تحقیق سے شہد کی مکھیوں کی صحت کو بہتر بنانے کا نیا امکان سامنے آیا ہے۔گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسزکے ذیلی ادارے، انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی اور امریکی محکمہ زراعت کے ماتحت  کام کرنے والے ایگریکلچرل ریسرچ سروس کی  ریاست میری لینڈ  میں قائم  شہد کی مکھیوں کی تحقیقی لیبارٹری کے محققین نے معلوم کیا کہ سیرٹون سگنلنگ پاتھ وے موسم سرما میں بیمار ہونے والی مکھیوں کے لیے سب سیبڑا پر خطر دورانیہ ہوتا ہے۔ مطالعہ کے مطابق، ایس آئی آرٹی 1، توانائی اور مدافعتی میٹابولزم کو منظم کرنے والا ایک اہم سیرٹین پروٹین،سردی کا سامنا کرنے والی شہد کی مکھیوں میں غیر معمولی طور پر کم ہوجاتا ہے ۔محققین کے مطابق ایس آرٹی 1720 کے ذریعے ایس آئی آرٹی 1 جین ایکسپریشن کو فعال اور فزیالوجی کو بہتربناتے ہوئے سردی کا سامنے کرنے والی مکھیوں کی عمر کو بڑھا سکتا ہے۔