• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی زبان سیکھنے سےبچوں کےخیالات میں وسعت آسکتی ہے: برطانوی اساتذہتازترین

October 10, 2022

لندن(شِنہوا) برطانوی اساتذہ کا کہنا ہے کہ  چین اور اس کی زبان کا مطالعہ بچوں کے خیالات میں وست پیدا کرتے ہوئے  ان کے کیریئر کی کامیابی کے امکانات کو بہتر بنا سکتا ہے۔

مشرقی لندن کےکنگز فورڈ کمیونٹی سکول کی ہیڈ ٹیچرجان ڈیس لینڈز نے کہا کہ چین بہت ساری ترقی کا مرکز ہے۔ ہماری مستقبل کی نوجوان نسل کے لیے یہ اہم ہو گا کہ وہ چینی ثقافت کو سمجھیں اور مینڈارن زبان میں کام کرنے کی اہلیت حاصل کریں۔  انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن کے چائنہ ٹاؤن میں پرائمری اور سیکنڈری  طلباء کے لیے چینی مہارت کے مقابلے - "چائنیز برج" کے فاتحین کو انعام دینے کی تقریب میں کیا۔ مجموعی طور پر، تقریباً 500 برطانوی طلباء نے اس سال کے شروع میں آن لائن ہونے والے دو مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے طلبا سے کہا کہ  اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ  چین کی ایک شاندار تاریخ اور ثقافت ہے جو برطانیہ کے بہت سے نوجوانوں کو معلوم نہیں،میرے خیال میں چینی زبان سیکھنے سے آپ کے خیالات  اور سمجھ میں وسعت آئے گی اور بین الاقوامی شہری کے طور پر آپ کی  ترقی میں مدد ملے گی۔ 2000 میں، نصاب میں مینڈارن کے لازمی اسباق متعارف کرانے والا  کنگز فورڈ برطانیہ کا پہلا اسکول تھا۔تقسیم انعامات کی  تقریب میں 17 سکولوں کے تقریباً 140 طلباء اور اساتذہ نے شرکت، اس موقع پر چینی نغمے، چین کا روایتی رقص اور موسیقی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔