• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی زبان سیکھنے سے ٹھوس فوائد حاصل ہوتے ہیں،برطانوی یونیورسٹیتازترین

April 03, 2023

بیلفاسٹ (شِنہوا) آج دنیا میں چین کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، طلبا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی کیمپس شاخ کے ذریعے مینڈ رن (چینی زبان) سیکھنے میں متعدد فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

السٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پال بارتھولومیو کے مطابق مینڈرن سیکھنے سے طلبا کے لئے گریجویشن کے بعد بین الاقوامی اہمیت کے ساتھ اعلی معیار کی ملازمت حاصل کرنے کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اور وسیع تر تناظر میں دیکھا جائے تو لوگوں  اور قوموں کا  ایک دوسرے کے ساتھ  بہتر بات چیت کرنے کا عمل  زبان اور ثقافتی تقسیم سے بالاتر ہو کر مشترکہ بھلائی کے لیے مل جل کر کام کرنے کو  آسان  بنا دیتا ہے۔

بارتھولومیو کا ماننا ہے کہ چونکہ ہم سب ایک سیارے پر رہتے ہیں لہذا ہمیں اس سیارے کے چیلنجز کا اشتراک کرنے کی ضرورت ہے۔

لیکن اگر ہم ایک دوسرے سے بات نہیں کر سکتے تو ہم ان چیلنجز کا اشتراک کیسے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ زبانوں کا علم اور مشترکہ ثقافت اور نقطہ نظر لوگوں کے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے تاکہ ہم سب مل کر اپنے مشترکہ مستقبل کی ذمہ داری لے سکیں۔

دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے ایک حصے کے طور پر  السٹر یونیورسٹی نے متعدد چینی یونیورسٹیز کے ساتھ شراکت داری کی ہے ، جس میں شانشی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔