سالز برگ، آسٹریا (شِنہوا) چین کے 8 تکنیکی ماہرین بد ھ کے روز سے شروع ہو نے والے عالمی مہا رتوں کے مقابلہ 2022 کے خصوصی ایڈیشن کے آخری مرحلے میں شریک ہیں۔
سالزبرگ میں مقابلہ 28 نومبر تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے تقر یباً 100 ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
وہ 7 کیٹگریز میں مقابلہ کریں گے جن بجلی کی تنصیبات ، صنعتی کنٹرول ، اینٹوں کی کٹائی ، کنکریٹ تعمیراتی کام ، بھاری گاڑیوں کی ٹیکنالوجی ، فریٹ فارورڈنگ اور کیمیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی شامل ہے۔
چینی ماہرین تمام 7 کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں۔
کیمیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی مقابلے میں شریک چینی ماہر جیانگ یوہی نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ وہ مقابلے کے لئے سخت محنت کررہی ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ سالزبرگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔
عالمی مہا رتوں کا مقا بلہ ایک عالمی پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کا مقابلہ ہے جسے دنیا بھر میں تکنیکی ماہرین کا اولمپکس کہا جاتا ہے۔ ستمبر اور نومبر کے درمیان 15 ممالک میں اس کے خصوصی ایڈیشن کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں مہارتوں کی 62 کیٹگریز کا احاطہ کیا گیا ہے۔
چین عالمی مہا رتوں کے مقابلہ 2022 کے خصوصی ایڈیشن کے گزشتہ مرحلے میں 15 سونے، 3 چاندی ، 3 کانسی کے تمغے اور 5 انعامات جیت چکا ہے۔