ریاض (شِنہوا) چین کی تیل کی کمپنی سائنوپیک گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ سعود یونیورسٹی (کے ایس یو) کو ایک ہزار سے زائد کتابیں عطیہ کی ہیں۔
سائنو پیک کے مشرق وسطیٰ کے دفتر کی جانب سے عطیے میں چین کی سماجی و اقتصادی ترقی، تاریخ، ثقافت، فنون لطیفہ، تکنیکی ترقی اور چینی زبان جیسے موضوعات پر مشتمل کتابیں شامل ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر ژانگ جیان چھن اور کے ایس یو کے نائب صدر یزید الشیخ نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر "سلک روڈ لائبریری چائنیز بک شیلف" کی رونمائی کی۔
ژانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چینی اور سعودی عوام دونوں اپنے اپنے عظیم خوابوں کے لئے عظیم جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی زبانوں میں مشغول رہنے اور دونوں ممالک کی کتابوں کا بغور مطالعہ کرنے سے نہ صرف تاریخ اور ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ دونوں اطراف کے درمیان قریبی تعلقات اور تفہیم کو بھی فروغ ملتا ہے۔