• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی طبی امدادی دستہ پاپوا نیو گنی روانہتازترین

October 09, 2023

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی علاقے چھونگ چھنگ سے 10 افراد پر مشتمل ایک طبی دستہ پاپوا نیو گنی روانہ ہوگیا جہاں وہ ایک سال قیام  کے دوران طبی امداد فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔

ٹیم میں 8 طبی پروفیشنل ، ایک باورچی اور ایک مترجم شامل ہیں جن کی اوسط عمر 39.5 برس ہے۔ یہ 13 ویں طبی ٹیم ہے جسے چھونگ چھنگ نے پاپوا نیو گنی میں معاونت کے لئے بھیجا ہے۔

طبی ماہرین کو مختلف شعبوں سے مںتخب کیا گیا ہے جو پاپوا نیو گنی کی طبی ضروریات کو پورا کر ے گی۔ ان میں نیوناٹولوجی ، نیفرولوجی ، اور ریڈی ایشن اونکولوجی شامل ہیں۔

ٹیم میں آ کو پنکچر اور مساج کے ماہر بھی شامل ہے۔

پاپوا نیو گنی کو صحت کی دیکھ بھال میں نمایاں عدم مساوات اور محدود طبی وسائل کا سامنا ہے۔

ملک کی آبادی 90 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جہاں ہر 10 ہزار افراد پر صرف 0.7 ڈاکٹر ہیں، جو عالمی اوسط 22 سے کافی کم ہے۔

اس صورتحال میں چینی طبی ٹیم کی کافی ضرورت ہے۔

چھونگ چھنگ رواں سال ستمبر تک 120 افراد پر مشتمل 12 ٹیمز پاپوا نیو گنی بھیج چکا ہے۔

انہوں نے نہ صرف مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی ہیں بلکہ مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کرکے پاپوا نیو گنی میں طبی ترقی میں بھی کردار ادا کیا ہے۔