• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی طبی اہلکاروں کی ٹیم عوامی جمہوریہ کانگو کیلئے روانہتازترین

January 04, 2023

شی جیا ژوانگ(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ ہیبی کے دارالحکومت شی جیا ژوانگ سے طبی عملہ کی 21 رکنی ٹیم ایک سالہ طبی امدادی مشن کیلئے عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) روانہ ہوگئی ہے۔

بدھ کے روز روانہ ہونیوالی ٹیم کے ارکان کا بنیادی تعلق صوبائی اور میونسپل ہسپتالوں اور ہیبی میں بیماریوں سے بچاؤ اور روک تھام کے صوبائی مرکز سے ہے جن میں اندرونی ادویات، سرجری، آرتھوپیڈکس، اطفال، زچگی اور امراض نسواں ، اور روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) شامل ہیں۔

ٹیم لیڈر یانگ وو نے کہا کہ ہم دلجمعی سے اپنے فرائض کو پورا کریں گے اور مقامی طبی کارکنوں کے ساتھ مل کر مریضوں کے علاج اور صحت کے علم کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔

رواں سال ہیبی کی جانب سے بیرون ملک طبی امدادی سرگرمیوں کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ صوبے کی جانب سے بالترتیب عوامی جمہوریہ کانگو کیلئے 21 اور نیپال کیلئے 14 طبی ٹیموں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔