• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی تعاون سے بوسنیا اور ہرزیگووینا کا پہلا ونڈ پاور پروجیکٹ قومی گرڈ سے منسلکتازترین

October 02, 2024

سراجیوو(شِنہوا)چین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن نے کہا ہے کہ بوسنیا اور ہرزیگووینا (بی آئی ایچ) کا پہلا قابل تجدید توانائی منصوبہ ، آئیوووک ونڈ پاور پروجیکٹ ، کامیابی سے قومی  گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے جوچینی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کا پہلا قابل تجدید توانائی منصوبہ  ہے۔

  پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا اور چائنا جنرل ٹیکنالوجی گروپ کی طرف سے مشترکہ  مالی اعانت سے تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ چین-بی آئی ایچ توانائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

84 میگاواٹ کی ڈیزائن کردہ صلاحیت کے ساتھ ، ونڈ فارم 20 چینی ساختہ ٹربائنوں پر مشتمل ہے ، جن میں سے ہر ٹربائن میں 100 میٹر حب اور 67 میٹر بلیڈ شامل ہیں۔ توقع ہے کہ یہ 25 کروڑ 90 لاکھ کلو واٹ آور  سالانہ بجلی پیدا کرے گا جس سے کاربن کے اخراج کو 2لاکھ 40 ہزار ٹن تک کم کیا جا سکے گا  جو ملک کی ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی میں مددگار ہو گا۔