آکرا (شِنہوا) گھانا میں ایک معروف چینی سرمایہ کار نے مغربی افریقی ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے باوجود گھانا کی مارکیٹ پر مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے۔
یہ بات گھانا ایسوسی ایشن آف چائنیز سوسائٹیز کے صدر تانگ ہانگ نے گھانا میں چینی بزنس ڈائریکٹری کے تازہ ترین ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں کہی۔
تانگ نے کہا کہ بڑھتے ہو ئے افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی سے کاروباری ماحول خراب ہوا جس سے کچھ چینی کاروباری اداروں کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ "سنگین حالات اور مشکلات کے باوجود دونوں ممالک (چین اور گھانا) کے درمیان تجارتی حجم میں پچھلے سال کے ابتدائی 11 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا اور گھانا میں اندراج شدہ چین کے تارکین وطن کی تعداد کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
تانگ نے کہا کہ تمام اشارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ چینی سرمایہ کاروں کو گھانا کی مارکیت پر مکمل اعتماد ہے۔
انہوں نے اس بات کا خاص ذکر کیا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور گھانا کے ایک ضلع ایک فیکٹری منصوبے نے مشترکہ طور پر گھانا کو صنعتی ملک بنانے اور گھانا کے شہر یوں کا معیارزندگی بہتر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
تانگ نے کہا کہ ڈائریکٹری میں کان کنی، تعمیرات اور کیٹرنگ جیسے وسیع شعبوں میں 300 سے زائد چینی کمپنیوں بارے معلومات شامل ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کی بڑھتی تعداد مقامی منڈی میں گہری رسائی حاصل کررہی ہے۔
تانگ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وبا کے بعد کے دور میں چین ۔ گھانا تعلقات قریبی ہوں گے۔ انہوں نے چینی برادری پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تبادلے اور تعاون کے فروغ میں اپنی کوششیں تیز کریں۔