• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبہ شنشی کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں اور پیداوار کی بحالی کے اقداماتتازترین

December 26, 2022

تائی یوان(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی نے مرکزی حکومت کی جانب سے کوویڈ-19 ردعمل کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد مارکیٹ اداروں کے لیے کاروباری سرگرمیاں اور پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لیے 20 مخصوص اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

شنشی کی صوبائی مارکیٹ کی نگران انتظامیہ کے مطابق، ان اقدامات میں امدادی خدمات کو بہتر بنانا، تکنیکی مدد فراہم کرنا، جامع اور محتاط نگرانی کرنا اور وباسے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شامل ہے۔

امدادی خدمات کو بہتر بنانے کے حوالے سے، شنشی کی صوبائی حکومت نے تمام سطحوں کی حکومتوں کو مارکیٹ اداروں کے باقاعدہ دورے کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں اور پیداوار کی بحالی میں عملی مشکلات کو حل کرنے میں فعال طور پر مدد کی جا سکے۔

شنشی صوبے نے انفرادی طور پر ملکیتی کاروباری اداروں کو منسلک کرنے کے لیے ایک ورکنگ سسٹم قائم اور موزوں مدد فراہم کرنے کے لیے درجہ بند امدادی اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوبے نے غیر رابطہ مارکیٹ اداروں کی آن لائن اور میل کے ذریعے رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی نافذ کیاہے۔

کاروباری سرگرمیوں اور پیداوار کی بحالی کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی کے لیے، صوبہ وبا سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرے گا اور وبا سے بچاؤ اور روزمرہ استعمال کے سامان کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا ایک طریقہ کار قائم کرے گا۔