کنمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں قدیم دیان سلطنت کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں، ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے ایسی عمارتوں کے کھنڈرات اور اشیاء دریافت کی گئی ہیں جو مغربی ہان عہد (202 قبل مسیح سے 25 بعد ازمسیح ) کی اس خطے میں حکمرانی کا ثبوت ہیں۔
آثار قدیمہ کے ہیبوسو نامی اس مقام جسے قدیم دیان سلطنت کا رہائشی علاقہ خیال کیا جاتا ہے،وہ مقام ہے جہاں عمارتی کھنڈرات، قبریں، اور 2ہزار سے زیادہ دیگر ثقافتی آثاردریافت ہوئے جن میں سیل بنانے میں استعمال ہونے والی مٹی،بانس اور بانس سے بنی ہوئی چٹایاں اور قیمتی پتھروں سے بنی اشیا شامل ہیں۔
یوننان کے ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لیو ژینگ شیونگ کے مطابق، دریافت ہونے والی سب سے اہم چیزوں میں سیل بنانے والی مٹی، بانس اور بانس سے بنی ہوئی چٹایاں ہیں، جو اس وقت کے مقامی حکام اورتحریروں کی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کی جاتی تھیں۔ قدیم دیان سلطنت کو مغربی ہان عہد کے اس وقت کے حکمران نے شکست دی تھی، اور اسے مغربی ہان عہد کے علاقے میں یی ژو کے طور پر شامل کر لیا تھا۔