کنمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے نو علاقوں سے 2020 کے بعد سے ڈائنوسار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
یوننان حکومت کے انفارمیشن آفس کے مطابق ان ڈائنوسار فوسلز کی ہنگامی کھدائی جلد ہی چینی اکیڈمی آف سائنسز کا ماتحت ادارہ،انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلینٹولوجی اینڈ پیلیو اینتھروپولوجی کرے گا۔
قدرتی وسائل کے صوبائی محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھین جون نے کہا کہ چھوشیونگ یی خود اختیارپریفیکچر کے شہر لوفینگ،ووڈنگ کاونٹی اورشوانگ بائی کاؤنٹی میں دیارفت ہونے والے فوسلززیرزمین کم گہرائی میں موجود ہیں جن کی ہڈیوں کی شکلیں آسانی سے پہچانی جا سکتی ہیں اور یہ کہ بارش کی وجہ سے کچھ فوسلز سطح پر آ گئے ہیں۔