• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے یوننان کی سیاحتی آمدنی جنوری تا جولائی500ارب یوآن تک پہنچ گئیتازترین

August 25, 2022

کنمنگ(شِنہوا)  چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سیاحوں کے دوروں کی تعداد43کروڑ90لاکھ رہی،جو2019 کی اسی مدت کی تعداد کے93.2 فیصد کے برابر ہے۔

صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے جولائی تک سیاحتی شعبے کی مجموعی آمدنی495ارب68کروڑ یوآن(تقریباً 72 ارب 32 کروڑڈالر) یا2019 کی آمدنی کا 80 فیصد رہی۔

محکمہ ثقافت وسیاحت کے ڈائریکٹرژاؤ گوولیانگ کے مطابق کوویڈ-19 کے اثرات سے نمٹنے کے لیے، صوبے نے رواں سال کے آغاز سے ہی سازگار پالیسیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ، جس میں سیاحتی واؤچرز کی تقسیم شامل ہے، تاکہ سیاحت شعبے کی بحالی کو  فروغ دیا جا سکے۔

ژاؤ نے مزید بتایا کہ کوویڈ -19کی صورتحال میں بہتری اور پالیسیوں کے اثرات  کی وجہ سے  صرف جولائی  کے دوران  صوبے میں سیاحوں کے دوروں کی تعداد اور سیاحت کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  بالترتیب 50.3 فیصد اور 54.1 فیصد اضافہ ہوا۔