• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے ہینان نے بی آر آئی کے ذریعے کھلےپن کاعمل تیز کردیا: صوبائی نائب گورنرتازترین

October 07, 2023

ژینگ ژو(شِنہوا) چین کاوسطی صوبہ ہینان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) میں اپنی شرکت کے ذریعے مزید کھلے پن کو یقینی بنانے اور اندرون ملک کھلے پن کی ایک "ہائی لینڈ" بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہینان صوبے کے نائب گورنر ژانگ من نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران  ہینان نے بی آر آئی میں اپنی شمولیت اور اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ کیا ہےاورزمینی، سمندری،فضائی اور ڈیجیٹل تجارت کے چار اہم شعبوں میں صوبے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں صوبائی دارالحکومت کے ژینگ ژو ہوائی اڈے پر قابل ذکر پیشرفت، متعدد غیر ملکی مقامات کے لیے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے مضبوط رابطہ، سرحد پار ای کامرس کا ترقی پذیر شعبہ اوربحری جہازوں کے ذریعے برآمدات کو تیز کرنے کے لیے انٹر موڈل ٹرانسپورٹیشن میں بہتری شامل ہیں۔

ژانگ نے کہا کہ ہینان نے اپنی کھلی معیشت کی تعمیر کے لیے ادارہ جاتی جدت کو بھی ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین (ہینان)نے آزمائشی آزاد تجارتی زون میں 546 اصلاحات اور اختراعی اقدامات پرعمل درآمدکیا ہے جن میں سے 16 کو قومی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے۔