بیجنگ(شِنہوا) چین کے صوبے حئی لونگ جیانگ کی صوبائی پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لی شیان گانگ کو رشوت اور بدعنوانی کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے پرلی کے مقدمے کو جانچ اور عدالتی کارروائی کے لیے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیاہے۔
لی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق رکن بھی ہیں۔