• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں سے 4افراد ہلاک ،10 دیگر لاپتہتازترین

April 22, 2024

گوانگژو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں مسلسل کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں سے 4افراد ہلاک اور 10 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے پیر کو بتایا کہ  تین افراد ژاو چھنگ شہر جبکہ ایک امدادی کارکن شاوگوان میں ہلاک ہوا ہے۔

لاپتہ ہونے والے 10 افراد کا تعلق شاو گوان اور چھنگ یوان سمیت دیگر شہروں سے ہے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ حالیہ شدید بارشوں سے صوبے کے کئی شہر متاثر ہوئے ہیں جن میں شاو گوان، گوانگ ژو، ہی یوآن، ژاؤ چھنگ، چھنگ یوان، می ژو اور ہوئی ژو شامل ہیں جہاں مکانات کو نقصان پہنچا، سڑکیں بند اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔  گوانگ ڈونگ میں اب تک تقریباً 1لاکھ 10ہزارافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےجبکہ 25ہزار800 لوگوں کا ہنگامی بنیادوں پر دوسری جگہ رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔