بیجنگ(شِنہوا) چین کی سیکورٹیز فرموں کے اثاثوں کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے اختتام پر 105 کھرب 90 ارب یوآن(تقریباً 14 کھرب 90 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
سیکورٹیز ایسوسی ایشن آف چائنہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 2021ء کے اختتام پر 140 سیکورٹیزکمپنیاں موجود تھیں جن میں سے شنگھائی اور شین ژو کے بازار حصص میں 41 کمپنیاں لسٹڈ ہیں۔
ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن گزشتہ سال کی نسبت12.03 فیصد اضافہ کے ساتھ 5 کھرب 2 ارب 41 کروڑ یوآن ہو گئی ہے جبکہ ان کا منافع ایک سال قبل کے مقابلے میں 21.32 فیصد بڑھ کر 1 کھرب 91 ارب 12 کروڑیوآن تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران اس شعبہ کے منافع میں بہتری ہوئی ہے اور اس کی ایکویٹی پر منافع کی شرح7.44 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.61 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔