چینی سیاسی مشیروں کا تمام نسلی گروہوں کے درمیان تبادلوں کے فروغ پر تبادلہ خیالتازترین
September 02, 2022
بیجنگ(شِنہوا)چینی سیاسی مشیروں نے بیجنگ میں ایک مشاورتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے تمام نسلی گروہوں کے درمیان روابط، تبادلے اور انضمام کو فروغ دینے اور چینی قوم کے لیے کمیونٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانے بارے تجاویز پیش کیں۔ ہر 2 ہفتے بعد ہونے والا اجلاس چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی نے منعقد کیا، جو چین کی اعلیٰ سیاسی مشاورتی تنظیم ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
وانگ نے کہا کہ تمام نسلی گروہوں کے درمیان مکا لمے، تبادلوں اور انضمام کو فروغ دینا تمام چینی عوام کے درمیان عظیم اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے اور چینی قوم کے لیے کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینے کی خاطر ضروری ہے۔
انہوں نے چینی قوم کے لیے کمیونٹی کی تعمیر بارے ٹھوس نظریاتی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی بنیادیں رکھنے کی کوششوں پر زور دیا۔
سیشن میں 9 سیاسی مشیروں اور ماہرین نے تبصرے کیے، اور 120 سے زیادہ سیاسی مشیروں نے موبائل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔